جس ایشوپربات کرناتھی ،اس کومنسوخ نہیں بلکہ ملتوی کررہاہوں،چوہدری نثار

پریس کانفرنس انتہائی اہم نہیں،دھماکے کی شدید الفاظ سے مذمت،اس وقت تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں سے ہیں،دھماکے کے دلخراش واقعے سے میرے کرب میں اضافہ ہواہے۔وفاقی وزیرداخلہ کی پنجاب ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جولائی 2017 17:20

جس ایشوپربات کرناتھی ،اس کومنسوخ نہیں بلکہ ملتوی کررہاہوں،چوہدری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آج پریس کانفرنس میں جس ایشوپربات کرناتھی ،اس کومنسوخ نہیں بلکہ ملتوی کررہاہوں،میرے نزدیک میری پریس کانفرنس انتہائی اہم نہیں،دھماکے کی شدید الفاظ سے مذمت کرتاہوں،اس وقت میری تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں سے ہیں،دھماکے کے دلخراش واقعے سے میرے کرب میں اضافہ ہواہے۔

انہوں نے آج پنجاب ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند روزبڑے کرب سے گزرے ہیں۔آج پھر میری صحت ٹھیک نہیں ہے۔لیکن میں کہا کہ اس کواب معاملے کوختم کردوں۔دھماکے میں ابھی طے نہیں ہوسکا کہ کتنے لوگ جاں بحق اور کتنے زخمی ہوئے ہیں۔ ایک بھی انسانی جان کا اس انداز میں چلے جانا افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی شدید الفاظ سے مذمت کرتاہوں۔دھماکے میں زیادہ تر پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ابھی تک جورپورٹس موصو ل ہوئی ہیں ان سے اندازہ نہیں لگایاجاسکتاکہ یہ دہشتگردی کاواقعہ ہی ہے؟ اس دلخراش واقعے سے میرے کرب میں اضافہ ہواہے۔میرے نزدیک میری پریس کانفرنس انتہائی اہم نہیں ہے۔پریس کانفرنس میں میں نے بہت چیزیں آپ کے سامنے رکھنی تھیں۔میری صحت ٹھیک نہ ہونے کے باوجود بڑی مشکل سے بیٹھ سکتاہوں۔اس وقت میری تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں سے ہیں۔میں جس ایشوپراظہارکرناتھا ،اس کومنسوخ نہیں بلکہ ملتوی کررہاہوں۔