لاہور دھماکہ ، پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے جائے وقوعہ کا کنٹرول سنبھال لیا

دھماکے کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 17:07

لاہور دھماکہ ، پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے جائے وقوعہ کا کنٹرول سنبھال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء) : لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا۔ مقامی ایس ایچ او نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خود کُش تھا جس میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک اے ایس آئی اور ایک انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے علاقہ میں کنٹرول سنبھال لیا۔ دھماکے کے بعد ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب دھماکے کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :