چوآچوک میں ڈمپر کے بمپر پر کنڈکٹر کو بٹھانے والا ڈرائیو رگرفتار

پیر 24 جولائی 2017 17:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) چوآچوک میں ڈمپر کے بمپر پر کنڈکٹر کو بٹھانے والے ڈمپر ڈرائیو رکو ٹریفک پولیس نے گرفتار کرادیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر امجد مجید ٹریفک سٹاف نے استغاثہ دیا کہ محمد نبی ولد محمد شاہ ساکن بشارت ڈمپر کو نہایت غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور ا س نے ڈمپر کے بمپر پر شاور خان ولد بادشاہ خان ساکن ڈیرا اسماعیل خان کوبٹھایا ہوا تھا جس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ اے ایس آئی منیر احمد نے مقدمہ درج کر کے ڈمپر قبضے میں لیکر ڈرائیور محمد نبی کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔