پاکستان کرنسی ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو ملک بوستان خان کے والد ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

پیر 24 جولائی 2017 17:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان کرنسی ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو ملک بوستان خان کے والد حاجی محمد گلستان خان کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قصبہ تھوہا بہادر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں5ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے سربراہ سید ریاض الحسن شاہ نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی، سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس ، سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر، سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز حسین فرحت، رہنما پاکستان مسلم لیگ ق حافظ عمار یاسر، عمر حسیب، ملک یوسف تھوہا بہادر، ملک فدا حسین رہنما پاکستان تحریک انصاف،چوہدری آصف محمود طاہر کہوٹ، سید نثار قاسم جوجی،چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی قاضی محمد اکبر، صدر میاں خرم کامران، ملک حفیظ انجم، چوہدری صفدر ایڈووکیٹ ، بلال مرتضیٰ، چوہدری یٰسین، عامر نجیب بھٹہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :