حج فلائٹس شروع ہونے پر سپیشل ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا

پیر 24 جولائی 2017 17:01

حج فلائٹس شروع ہونے پر سپیشل ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) سٹی -ٹریفک پولیس راولپنڈی نے حج فلائٹس شروع ہونے پر سپیشل ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔ ریس کورس ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔ حاجی کیمپ سے اور انفرادی حیثیت میں ائر پورٹ آنے والے عازمین ِ حج کی گاڑیوں کا روٹ کلیئر رکھنے کے احکامات جاری۔

(جاری ہے)

ائر پورٹ کے اِن اور آئوٹ گیٹ کے نزدیک کسی بھی قسم کی پارکنگ پر سختی سے پابندی عائدجبکہ کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت آپریشن کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ حج فلائٹس آپریشن کے دوران ٹریفک انتظامات کو منظم انداز میں سرانجام دینے کے لیئے ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور وارڈن افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حج فلائٹس آپریشن کے دوران سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051.9272616 پر چوبیس گھنٹے خصوصی سکواڈ موجود رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :