کوئٹہ میں ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے مثبت تنائج برآمد ہوئے ہیں

گوادر میں ریلوے نے اب تک 4ہزار ایکڑ زمین خریدی ہے مزید بھی خریدیںگے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے رمیشن کمار کا کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 17:01

کوئٹہ میں ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے مثبت تنائج ..
کوئٹہ۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین رمیش کمار نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ریلوے کی زمینوں سے تجاوزات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، گوادر میں ریلوے کے لیے 4ہزار ایکڑ زمین خریدی ہے ضرورت پڑنے پرمزید زمین بھی خریدیں گے، قومی اسمبلی میں بلوچستان ریلوے کے حوالے سے کارکردگی کی رپورٹ پیش کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نسیمہ حفیظ پانیزئی ،محمد عرفان اور خلیل احمد بھی شریک تھے ، ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عامر بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کے ممبران کو بتایا کہ کوئٹہ شہر میں ریلوے کے 26ایکڑ زمین پر قبضہ اور تجاوزات تھے جنہیں ختم کردیا گیا ہے ،باقی 3ایکڑ پر تجاوزات کوبھی جلد ختم کرینگے ،کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کمیٹی کے ارکان پشاور گئے لیکن کوئٹہ کی کارکردگی وہاں سے بہتر ہے ،بالخصوص تجاوزات کے حوالے سے کمیٹی رپورٹ بنا کر قومی اسمبلی میں پیش کر یگی ،عامر بلوچ کی کارکردگی قابل تحسین ہے انہوںنے کہا کہ گوادر میں ریلوے کے لیی4ہزار ایکڑ زمین خریدی ہے ،مزید بھی گوادرمیں زمین خریدیںگے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے چیئرمین نے ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عامر بلوچ کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف کام مزید تیز کرے تاکہ ریلوے کی اراضی واگزار سکیں جس سے ریلوے کی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :