پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف ، ڈاکٹر گلشن علی میمن اورڈاکٹر ناہید قادر میمن ڈینز مقرر

پیر 24 جولائی 2017 17:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) گورنر سندھ/ چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف کو سندھ میڈیکل کالج، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی Basic Medical Science فیکلٹی کا ڈین مقر ر کردیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقرری ان کی ریٹائر منٹ کی تاریخ 7 اگست 2018ء تک ہوگی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر گلشن علی میمن کو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین، شہید بینظیر آباد کی فیکلٹی سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کا ڈین مقرر کردیا ہے۔

تقرری ان کی ریٹا ئر منٹ کی تاریخ 26 مارچ 2020 ء تک ہوگی۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر ناہید قادر میمن کو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین ، شہید بینظیر آبادکی فیکلٹی آف Basic Medical Sciences کا ڈین مقرر کردیا ہے۔ تقرری ان کی ریٹا ئر منٹ کی تاریخ 18 مئی 2018 ء تک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :