چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا امکان

پیر 24 جولائی 2017 16:53

چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا امکان
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ ہفتہ چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی سمری پہلے وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی جو منظوری کیلئے اسے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرے گی ۔ابتدائی مرحلے میں ملک کی مجموعی آبادی، مرد و خواتین کی تعداد اور شہری و دیہی آبادی کے تناسب کے نتائج جاری کئے جائیں گے جبکہ پہلی بار خواجہ سرائوں کی تعداد بھی سامنے آئے گی۔ مردم و خانہ شماری کے مکمل اور تفصیلی نتائج آئندہ سال اپریل تک جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :