آئل ٹینکرز کو غیر معیاری پیٹرول ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی، ترجمان اوگر

پیر 24 جولائی 2017 16:53

آئل ٹینکرز کو غیر معیاری پیٹرول ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی، ترجمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) اوگرا انتظامیہ نے کہاہے کہ معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کو پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اوگرا نے کہاکہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل سے حاصل رپورٹ کے مطابق 12ہزار میں سے صرف 40فیصد آئل ٹینکرز معیار کے مطابق ہیں،غیر معیاری آئل ٹینکرز کے معاملے پر نرمی نہیں برتی جائیگی۔

ترجمان کے مطابق آئل ٹینکرز کو موٹر وہیکل ایگزامینر سے فٹنس سرٹیفکیٹ، چیف انسپکٹر ایکسپلوسوزسے لائسنس لینا ضروری ہے اس کے ساتھ آئل ٹینکرز کے ایکسل کی تعداد بھی این ایچ اے کے مقررہ معیار کے مطابق ہو نا ضروری ہے۔ترجمان نے کہا اوگرا ٹرانسپورٹیشن رولز میں آئل ٹینکرز کیلئے رعایت کی کوئی گنجائش نہیں معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی کیلئے صوبوں کو بھی لکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :