ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ، دھماکہ لوکل گاڑی میں ہوا۔ عینی شاہدین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 16:28

ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ، دھماکہ لوکل گاڑی میں ہوا۔ عینی شاہدین
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء) :لاہور میں فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایک لوکل گاڑی میں ہوا۔ یہ گاڑی متبادل راستے سے آ رہی تھی کہ درخت کے نیچے پہنچتے ہی دھماکہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے سبزی منڈی کی عمارت بھی گر گئی۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اطراف میں عمارتیں گرائی جا رہی تھیں، عمارت گرنے کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ترجمان  نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے شروع کر دئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :