امریکی کمرشل قونصلر سٹیو کنوڈ اور آن ماسن کا دورہ فیصل آباد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 16:22

امریکی کمرشل قونصلر سٹیو کنوڈ اور آن ماسن کا دورہ فیصل آباد
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جولائی۔2017ء) پاکستان میں امریکی سفارت خانے میں تعینات کمرشل قونصلر سٹیو کنوڈ اور امریکہ کے لاہور میں سیاسی قونصل اور معاشی چیف آن ماسن نے پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کا دورہ کیا اور فیصل آباد کے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیصل آباد کے انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ کمپنی عہدیدران سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مسٹر سٹیو کنوڈ نے عہدیدران سے پنجاب میں موجودہ تجارتی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امریکی کمپنیز کا لوکل پارٹنز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔فیصل آباد کے چیمبر کے عہدیداروں سے صوبہ پنجاب میں کاروباری مواقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسٹر سٹیو کنوڈ نے کہا کہ امریکن کمپنیز پاکستان میں کاروبار کرنے کی دلچسپی رکھتی ہیں اور میرا یہ دورہ فیصل آباد کے متعلق میری آگاہی میں اضافہ کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکی وفد نے فیصل آباد کے تاجروں سے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی تجارتی حکمت عملی اور ممکنہ کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اپنے تین روزہ دورہ پنجاب میں کمرشل قونصلر نے لاہور اور فیصل آباد کے بہت سے تاجروں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور اہم نقاط پر بات کی جس سے علاقائی تجارت متاثر ہو رہی ہے جن میں تجارت کی فروغ، سرمایاکاری، کمرشل سفارتکاری، ٹیکسز اور کثیر تجارتی معاہدے شامل تھے۔ امریکی وفد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی سالانہ تجارت ہوتی ہے اور امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمداد کرنے والی مارکیٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :