لاہورخود کش دھماکا، 8پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد جاں بحق،40سے زائد زخمی ہوگئے
ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،زخمی افرادہسپتال منتقل،دھماکے میں پولیس کوٹارگٹ کیاگیا،دھماکا موٹرسائیکل سوارخودکش بمبارنے کیا،وزیراعظم ،آرمی چیف، سیاسی جماعتوں کے قائدین کی مذمت،آرمی چیف کی جوانوں کوریسکیوکاموں میں بھرپورحصہ لینے کی ہدایت،وزیراعظم نوازشریف کی زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جولائی 2017 16:12
(جاری ہے)
دھماکے سے ایک گاڑی اور3 موٹرسائیکلوں کوآگ بھی لگ گئی۔ابتدائی طور پر بتایا گیاکہ دھماکا ایک چلتی ہوئی گاڑی میں ہوا۔
تاہم بعد میں سکیورٹی حکام نے شواہد سے جائزہ لیکر بتایا کہ دھماکا خود کش تھا اور موٹرسائیکل سوارخود کش بمبار نے پولیس کو نشانہ بنانے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔جائے دھماکا کے قریب ماڈل ٹاؤن کورٹس، ارفع کریم آئی ٹی ٹاور، مسلم لیگ ن کاماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ماڈل ٹاؤن میں رہائش سمیت دیگرحساس مقامات بھی ہیں۔کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکے میں 10سے 12کلوگرام دھماکا خیزمواداستعمال کیاگیا،جبکہ خود کش بمبار کی عمر16سے 18سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خود کش دھماکے میں 10سے 12کلوگرام دھماکا خیزمواداستعمال کیاگیا۔خود کش بمبار نے خود کش جیکٹ میں بال بیئرنگ کا بھی استعمال کیا۔ واضح رہے اطلاعات کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکاہوا۔جس میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 25فراد شہید اور 40سے زائد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب سکیورٹی حکام نے دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کاسراغ لگا لیا ہے،موٹرسائیکل لاہورکے رہائشی عثمان علی کے نام پررجسٹرڈ ہے۔ موٹرسائیکل 15مئی 2017ء کورجسٹرڈ ہوئی۔لاہور خود کش دھماکے کی صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آئی جی پنجاب پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے پراظہارافسوس کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیاہے۔جبکہ زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔آرمی چیف جنرمال قمر جاوید باجوہ نے دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پاک فوج کوفوری طور پرریسکیواور ریلیف کے کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.