اگر غسل خانہ بنانے کے پیسے نہیں ہیں تو اپنی بیوی بیچ دو۔ بہار کے ضلعی مجسٹریٹ کی انوکھی منطق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 16:12

بہار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء) : بھارتی ریاست بہار کے ضلعی مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ اگر غسل خانہ بنانے کے پیسے نہیں ہیں تو اپنی بیویوں کو بیچ دو۔ سواچ بھارت کی اس مہم کو فروغ دینے کے لیے اجتماع سے خطاب کے دوران تنوج نے غسل خانے کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے اسے عورت کی عزت سے تشبیہہ دی۔ انہوں نے کہا کہ تم کتنے غریب ہو؟ کیا تم اپنی عورتوں کی عزت کی حفاظت بھی نہیں کرسکتے؟ اگر پیسے نہیں ہیں اور اپنی بیویوں کو بیچ ڈالو اور اگر تمہاری بیوی کی قیمت 12000 سے کم ہے تو مجھ سے رابطہ کرو۔

کیا کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ میری بیوی کی قیمت 12 ہزار روپے ہے۔ مجھے 12 ہزار دے دو ، اور میری بیوی کی عزت لے لو۔ کیا کوئی ایسا شخص ہے؟ جب اجتماع میں سے ایک شخص نے آواز بلند کی کہ میرے پاس غسل خانہ بنانے کے پیسے نہیں ہیں تو ضلعی مجسٹریٹ نے اسے کہا کہ پھر تمہیں اپنی بیوی کو پی بیچ دینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پیسے دینے کے لیے تیار ہوں لیکن تم لوگوں میں سے جو بھی ایڈوانس لیتا ہے اسے بے کار کے کاموں پر خرچ کر دیتا ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی ۔

خیال رہے کہ بھارت کے کئی علاقوں میں غسل خانے کا تصور تک نہیں ہے۔ تاہم اب حکومت نے غسل خانے کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :