صوبائی وزیر بلدیات کی 14 رکنی ٹیم کے ہمراہ چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں ہونے والے روڈ شو میں شر کت

چین کی حکومت نے جس طرح سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے وہ کبھی بھی بھلایا نہ جا سکے گا‘ منشاء اللہ بٹ کا بیجنگ میں ہائوسنگ سیکٹر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 16:26

صوبائی وزیر بلدیات کی 14 رکنی ٹیم کے ہمراہ چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات 14رکنی ٹیم کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں ہونے والے روڈ شو میں شر کت کے لئے تشریف لے گئے ہیں۔ان کے ہمراہ سیکرٹر یزلوکل گورنمنٹ،اربن یونٹ اور ہائوسنگ کے علاوہ دیگر افسران بھی ہیں۔ صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ نے بیجنگ میں ہائوسنگ سیکٹر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت نے جس طرح سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے وہ کبھی بھی بھلایا نہ جا سکے گا۔

پاکستان اور چین کی دوست ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکی جائے گی۔ عوامی جمہوریہ چین کی ہر شعبہ میں سرمایہ کاری سے پاکستان جلد ایشیاء کی مایہ نازمعاشی ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں کم آمدنی والے افراد کے لئے ہائوسنگ سکیمیںمتعارف کرانے کے لئے چین کی حکومت کے تعاون سے جلد پراجیکٹ لانچ کرے گی۔

اس سلسلے میں چین کے پرائیویٹ ہائوسنگ سیکٹر سے خدمات حاصل کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ ہر شخص کا اپنا گھر ہو تاکہ وہ سکون کے ساتھ اپنی اور خاندان کے ہر فرد کی ذمہ داریاں نبھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج چین کے ہائوسنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے صوبہ بھر میں کم آمدنی والوں کے لئے مختلف ہائوسنگ سکیمیں لانچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔جس کے بعد صوبہ بھر میں ہرشخص کی اپنی چھت ہو گی۔ صوبائی وزیر بلدیات کا یہ دورہ28 جولائی تک ہو گا۔جہاں وہ بیجنگ اور شنگھائی روڈ شو میں شرکت کے علاوہ لوکل گورنمنٹ سسٹم اور اربن یونٹ کے حوالے سے منعقدہ مختلف میٹنگز میں شرکت بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :