پاکستان ریلویز میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

گریڈ 20کے آفیسر محمد طاہر جنرل منیجر کیرج فیکٹری ،اعجاز احمد بریرو کو ڈی ایس کراچی تعینات کر دیا گیا

پیر 24 جولائی 2017 16:26

پاکستان ریلویز میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان ریلویز میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ریلوے مکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20کے آفیسر محمد طاہر جو حال ہی میں کورس سے واپس آئے ہیں انہیں جنرل منیجر کیرج فیکٹری تعینات کر دیا گیا، مکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20 کے آفیسر اعجاز احمد بریرو کو کورس سے واپسی پر ڈی ایس کراچی تعینات کر دیا گیا،ریلوے کمرشل اور ٹرانسپورٹیشن کے گریڈ 20کے آفیسر خالد کے خورشید کنور کو چیف آپریٹنگ آفیسر ریلوے ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا،ریلوے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ20کے آفیسر شاہ رخ افشار کو کورس سے واپسی پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اپ گریڈیشن ،رینوویشن آف ریلوے سٹیشنز ریلوے ہیڈ کوارٹر ز تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

کمرشل ٹرانسپورٹیشن کے گریڈ 19کے آفیسر وقار احمد شاہد کو چیف کمرشل آفیسر لگا دیا گیا، وہ بطور سی او پی ایس کام کر رہے تھے۔ ریلوے کمرشل ٹرانسپورٹیشن کے گریڈ 19کے آفیسرآغا وسیم احمد کو چیف مارکیٹنگ منیجر ریلوے ہیڈ کوارٹرز مقرر کر دیا گیا۔مکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر عبدالمالک کو ڈی ایس راولپنڈی لگا دیا گیا ۔ مکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسر صاحبزادہ امتیاز احمدکو ڈائریکٹر پرکیورمنٹ کیرج فیکٹری اسلام آباد لگا دیا گیاوہ بطور ڈی ایس راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ریلوے سٹور اینڈ پرچیز ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسر ضیا الدین قریشی ڈائریکٹر سٹور اینڈ پرچیز ریلوے ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا ۔سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسر اختر محمود خٹک کو پراجیکٹ ڈائریکٹر رائٹ بینک آٹ فال ڈرین کراچی لگا دیا گیا اور سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسرمختار نبی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈبلنگ آف ٹریک ریلوے ہیڈ کوارٹرز لگا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :