آئل ٹینکرز کی کوئی ہڑتال نہیں ہے،، پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

پیر 24 جولائی 2017 16:24

آئل ٹینکرز کی کوئی ہڑتال نہیں ہے،، پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل میں کسی قسم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء)وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ڈائریکٹر جنرل آئل عبدالجبار میمن نے کہا ہے کہ ملک میں آئل ٹینکرز کی کوئی ہڑتال نہیں ہے، پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول کے چار جہاز کھڑے ہیں جن میں ایک لاکھ 16 ہزار ٹن پٹرول موجود ہے جبکہ ملک میں ڈیزل کا 4 لاکھ میٹرک ٹن ذخیرہ اور پٹرول کا 2 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن ذخیرہ موجود ہے