سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان کاکڑ کا دورہ پشین،پولیو مہم میں ڈیوٹی سے انکاری دو ڈاکٹرز معطل

پیر 24 جولائی 2017 16:19

سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان کاکڑ کا دورہ پشین،پولیو مہم میں ڈیوٹی سے ..
کوئٹہ۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان کاکڑ نے پشین کا دورہ کیا،پولیو مہم میں ڈیوٹی سے انکار کرنے پر دو ڈاکٹر ز کو معطل کردیا ،ان کا ہیلتھ پروفیشنل الائونس بھی بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو صوبائی سیکرٹری عصمت اللہ خان کاکڑ نے پولیو مہم میں اپنی خدمات سرانجام دینے سے انکار کرنے اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر رورل ہیلتھ سینٹر گنگلزئی پشین کے ڈاکٹر عصمت اللہ ترین اور رورل ہیلتھ سینٹر علیزئی پشین کے ڈاکٹر گلزار کو معطل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :