مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے 2خواتین سمیت 7مسافرجاں بحق ، 15 زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جولائی 2017 15:51

مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے 2خواتین سمیت 7مسافرجاں بحق ، 15 زخمی ہوگئے
راولاکوٹ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) : راولاکوٹ آزادکشمیر کے قریب مسافرکوچ کھائی میں گرگئی،جس کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت 7مسافرجاں بحق جبکہ 15 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی سے پونچھ آنیوالی مسافر وین کو آزاد پتن کے مقام پرحادثہ پیش آگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے باعث مسافر وین کھائی میں گر گئی۔حادثے میں دوخواتین سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ زخمی مسافروں کوسی ایم ایچ میں منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس نے حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ جائے حادثہ سے وین کاملبہ اٹھانے کیلئے بھی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :