وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھی متحدہ عرب امارت میں بطورملازم اقامہ سامنے آگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جولائی 2017 15:44

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھی متحدہ عرب امارت میں بطورملازم اقامہ ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی متحدہ عرب امارات میں اقامہ سامنے آگیا، مراد علی شاہ یواے ای میں ملازمت بھی کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی یواے ای میں ملازمت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ یواے ای میں بطور سپروائزر کام کرتے تھے۔ مراد علی شاہ 31دسمبر2011ء سے 30 دسمبر2014ء تک ملازم رہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اقامہ نمبر070201021009/122 ہے۔ مراد علی شاہ نے اقامہ پر متحدہ عرب امارت کاکئی بار سفر بھی کیا۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف اورپیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن ، سہیل انور سیال بھی متحدہ عرب امارات میں ملازم رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :