سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین بننا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، 287.763 ارب روپے ریکورکر کے قومی خزانے میں جمع کرائے، چیئرمین نیب
پیر 24 جولائی 2017 16:11
(جاری ہے)
اس عرصہ کے دوران 11ہزار 581 شکایات کی تصدیق کی گئی ۔
7ہزار 587 انکوائریاں، 3ہزار 846 انویسٹی گیشنز اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں 2ہزار 808 کرپشن ریفرنسز دائر کئے گئے جبکہ سزائیں دینے کی مجموعی شرح 76 فیصد رہی۔ نیب کی بڑی کامیابی میں سے ایک 287.763 ارب روپے کی ریکوری کر کے قومی خزانے میں جمع کرانا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب نے موجودہ انتظامیہ کی مدت میں 45 ارب روپے ریکور کئے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ اسی طرح2014ء تا 2017ء کے دوران شکایات، انکوائریز اور انویسٹی گیشنزکی تعداداتنے ہی عرصے کے مقابلہ میں تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے اعداد وشمار چیئرمین نیب کی قیادت میں تمام عملہ کی سخت محنت کے عکاس ہیں۔ شکایات کی تعداد میں اضافہ اس بات کابھی عکاس ہے کہ عوام کا نیب پر اعتماد بڑھا ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہاکہ نیب کے عملہ کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے سلسلہ میں ایک جامع نظام وضع کیاگیا ہے جس کے تحت نیب کے علاقائی بیوروز کو گزشتہ تین سالوں کے دوران سالانہ بنیادوں پر جانچا جارہا ہے ۔ باقاعدہ مانیٹرنگ اور انسپیکشن کے نتیجہ میں نیب کے علاقائی بیوروز کی کارکردگی بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے اسلام آباد میں سارک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں رکن ممالک نے نیب کی انسداد بد عنوانی کی حکمت عملی اور بد عنوانی کے خلاف اقدامات کی بدولت پاکستان کو سارک ممالک کے لئے رول ماڈل قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کی انسداد بد عنوانی کے حوالے سے کوششوں اور کامیابیوں کے نتیجے میں اسے سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیاجاچکا ہے جو پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.