پبلک اکائونٹس کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کل شروع ہوں گے

پیر 24 جولائی 2017 16:11

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کل شروع ہوں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کل منگل کو شروع ہوں گے۔ اجلاسوں کی صدارت پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید شاہ کریںگے ۔

(جاری ہے)

آج منگل کو وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے حوالے سے پی اے سی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ 26 کو وزارت ریلوے اور 27 جولائی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 2013-14ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاجائے گا۔