تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے متعدد سینئر وکلاء نے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان

سپریم کورٹ نے حکمرانوں کی کرپشن عوام پر عیاں کر دی، عوام دعا کریں ،جلد ان سے جان چھوٹ جائے: چودھری پرویزالٰہی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جولائی 2017 15:16

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے متعدد سینئر وکلاء نے (ق) لیگ میں شمولیت ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) : مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے سینئر وکلا نے رانا اسد منیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد میں فیصل امان ایڈووکیٹ، عرفان غفار، ندیم امان، اعجاز حسین شاہ، عاطف احمد اور مظہر علی ایڈووکیٹ شامل تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے وکلا رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں پیش پیش ہے، اپنے دور حکومت میں پراسکیوٹر جنرل کا ادارہ قائم کیا، کنزیومر کورٹس بنائیں، وکلا کیلئے ہاؤسنگ سکیم بنائی۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا، پانامہ کیس اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکمرانوں کی کرپشن پکڑنے کیلئے آیا، عوام اس بار ان کے معصوم چہروں سے دھوکا نہ کھائیں کیونکہ سپریم کورٹ نے ان کی کرپشن عوام پر عیاں کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کے مطابق پنجاب حکومت کے ہر منصوبے میں کرپشن کی داستان چھپی ہے، لیپ ٹاپ سکیم، سستی روٹی، پیلی ٹیکسی، مکینکل تندور اور آشیانہ سکیم میں اربوں کی کرپشن ہوئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم تعلیم کو عام کرنے کیلئے نجی یونیورسٹیوں کو لے کر آئے، آئی ٹی کے فروغ کیلئے آئی ٹی ٹاور بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی غریب آدمی ہے اس لیے ہمارے منصوبے بھی عام آدمی غریب آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں، 1122 ایمرجنسی سروس، پٹرولنگ پوسٹیں، کسانوں کیلئے ساڑھے 12 ایکڑ تک ٹیکس معاف، 5 مرے پر ٹیکس معاف کیا مگر ن لیگ کو کسانوں کے ساتھ ساتھ غریب آدمی سے بھی نفرت ہے یہی وجہ ہے کہ کسانوں پر اور غریبوں کے مکانوں پر دوبارہ ٹیکس لگا دیا گیا۔