Live Updates

پی ٹی آئی نے غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

حنیف عباسی کے ممنوعہ و غیرملکی فنڈنگ کے الزامات مسترد ، الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں حنیف عباسی نے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے ،پاکستان تحریک انصاف

پیر 24 جولائی 2017 16:05

پی ٹی آئی نے غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں،سپریم کورٹ میں 700 سے زائد صفحات پر مشتمل جواب میں تحریک انصاف نے حنیف عباسی کے ممنوعہ و غیرملکی فنڈنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں ،فارن ایجنٹ کمپنی کو ذرائع سے ملنے والے فنڈز ممنوعہ یا غیر ملکی نہیں ہیں،درخواست گزار حنیف عباسی نے اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے ہیں ، تحریک انصاف نے دوہری شہریت والوں سے فنڈز اکھٹے کیے ،جبکہ الزام لگایا گیا کہ تحریک انصاف نے غیر مسلم لوگوں سے ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ لی تحریک انصاف نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ اس کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے اور پارٹی کے اکائونٹس کا آڈٹ ماضی کا حصہ بن چکا ہے، تمام تفصیلات عدالت کو فراہم کر دی ہیں، شفافیت کے لئے بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی گئی ،تحریک انصاف نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی ہے لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں، یہ الزام لگا کر پاکستان کی اقلیتی برادری کے منہ پر طمانچہ مارا گیا کہ پی ٹی آئی نے غیرمسلموں سے ممنوعہ اور غیرملکی فنڈنگ لی، اقلیتی برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ،آئین میں مسلم اور غیر مسلم کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا گیا ،عدلیہ کے ایک اعلیٰ جج کا تعلق بھی اقلیتی برادری سے ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات