وزیر اعظم نے سمریوں کی بذریعہ سرکولیشن کا بینہ سے منظوری کا نوٹس لے لیا

سمریوں کی منظوری رولز آف بزنس کے مطابق حاصل کی جائے ، نواز شریف کی وزارتوں کو ہدایت

پیر 24 جولائی 2017 15:59

وزیر اعظم نے سمریوں کی بذریعہ سرکولیشن کا بینہ سے منظوری کا نوٹس لے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے سمریوں کی بذریعہ سرکولیشن کا بینہ سے منظوری کا نوٹس لے لیا تمام وزارتوں ڈویژنز کو ہدایات جاری کردیں کہ سمریوں کی منظوری رولز آف بزنس کے مطابق حاصل کی جائے میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ دور حکومت میں بے قاعدگی سے منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاسوں کے پیش نظر وزارتوں ڈویژنز نے بذریعہ سرکولیشن سمریوں کی کابینہ سے منظوری لینا شروع کردی تھی اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بذریعہ سرکولیشن سمریوں کی منظوری لینا سفارش کردہ طریقہ کا ر نہیں ہے انہوںنے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمریوں کی منظوری کے لئے رولز آف بزنس 1973کے رول 16کی مشق (b)(1) 17کو صرف اس صورت میں استعمال کیا جائے جب کسی اہم فیصلہ کے لئے وقت کی کمی ہو انہوںنے کابینہ ڈویژن کو ہدایات جاری کی ہیں وہ تمام وزارتوں کو وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرنے کا نوٹس جاری کریں یاد رہے وزیر اعظم اسٹیک ہولڈرز کے تنفصیلی جائز ے سے بچنے کیلئے کابینہ اجلاسوں کا انتظار کئے بغیر سمریوں کی منظوری حاصل کی تھی

متعلقہ عنوان :