شریف برادران پانامہ کیس میں بری طرح پھنس چکے ،بابر اعوان

پیر 24 جولائی 2017 15:59

شریف برادران پانامہ کیس میں بری طرح پھنس چکے ،بابر اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے راہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے لیکن پانامہ کیس میں وہ بری طرح پھنس چکے ہیں اور کسی صورت سزا سے بچ نہیں سکیں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے راہنما نے پیر کو اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ شریف برادران آمریت کی نرسری مین پروان چڑھے اور خود کو آمروں کی ہی طرح قانون سے بالاتر سمھجتے ہیں شریف برادران نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھا اور اب پانامہ کیس میں بھی اس طر پر عمل پیرا ہیں لیکن اس بار وہ مضبوطی کے ساتھ قانون کی پکڑ میں آئے ہیں اور اب وہ کسی صورت سزا سے بچ نہیں سکتے بلکہ ان کو ایسے انجام سے دوچار ہونا پڑے گا کہ آئندہ کوئی بھی خود کو قانون سے بالاتر سمجھ کر اس کے ساتھ کھلواڑ نہ کر سکے گا ۔

۔