پنجاب میں کامیاب احتجاج پر جیالوں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں،بلاول بھٹو زرداری

ڈرنے والے نہیں اور نواز شریف کے استعفیٰ تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ،بیان

پیر 24 جولائی 2017 15:49

پنجاب میں کامیاب احتجاج پر جیالوں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کامیاب احتجاج پر جیالوں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں تاہم ہمڈرنے والے نہیں اور نواز شریف کے استعفیٰ تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق ساہیوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کامیاب احتجاجیوں نے رائیونڈ کی نیندیں اڑا دیں جس پر وہ مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں کی طرف ساہیوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کامیاب احتجاجیوں کے بعد پنجاب حکومت انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے اور جیالوں کی بے جا گرفتاریاں ہی ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں تاہم ہم ان گرفتاریوں سے ہم ڈرنے اور دبنے والے نہیں بلکہ نواز شریف کے استعفیٰ دینے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ ۔