بلوچستان کے 4 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

پیر 24 جولائی 2017 15:40

بلوچستان کے 4 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) بلوچستان کے 4 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں سینکڑوں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے جبکہ سکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز بلوچستان کے 4 اضلاع کوئٹہ ‘ پشین ‘ قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا جس میں سینکڑوں چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے پولیو ٹیموں کے لئے سکیورٹی کے بھی غیر معمولی اقدامات کئے گئے تھے پولیو ٹیم کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے ساتھ وفاقی پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :