وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں سروے کیا جا رہا ہے،

آئندہ ماہ سے غریب افراد کو مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، مالی امداد کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا،چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا تقریب سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 15:27

وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں سروے کیا جا رہا ہے،
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں سروے کیا جا رہا ہے، اگلے ماہ سے غریب افراد کو مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، نادار افراد کی مالی امداد کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ ضلع چکوال میں سروے کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اگلے ماہ سے غریب افراد کو مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں سروے کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں نادار افراد کی مالی امداد کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔