اپوزیشن جماعتوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیخلاف سینیٹ سیکر ٹریٹ میں قرار داد جمع کروا دی

پیر 24 جولائی 2017 15:27

اپوزیشن جماعتوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیخلاف سینیٹ سیکر ٹریٹ ..
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) اپوزیشن جماعتوں نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کیخلاف سینیٹ سیکر ٹریٹ میںمیں قرار داد جمع کروا دی ،قرار داد پر اپوزیشن کی40سینیٹرز کے دستخط ہیں ،قرار داد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طارق باجوہ کی تعیناتی قانون کے خلاف ہے،اسٹیٹ بینک قانون کے تحت طارق باجوہ گورنر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں اسلئے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپوزیشن جماعتوں کی40سینیٹرز کے دستخط سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کیخلاف قرار داد سینیٹ سیکر ٹریٹ میں جمع کروائی ۔قرار داد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے سے ہٹایا جائے ،طارق باجوہ کی تعیناتی قانون کے خلاف ہے ،اسٹیٹ بینک قانون کے تحت طارق باجوہ گورنر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

متعلقہ عنوان :