خواب میں وزیر اعظم بننے کی پریکٹس کرنے والے حقیقی وزیراعظم کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، بابر نواز خان

پیر 24 جولائی 2017 15:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ راہداری منصوبہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا، موجودہ جمہوری حکومت کے خلاف شروع دن سے سازشیں کی جا رہی ہیں، خواب میں وزیر اعظم بننے کی پریکٹس کرنے والے حقیقی وزیراعظم کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، دوسری پارٹیاں جن کی وجہ سے کرپٹ و بدنام ہوتی ہیں عمران خان انہیں اپنی بغلوں میں جگہ دے کر نیا پاکستان بنانے جا رہے ہیں، انشاء الله 2025ء تک پاکستان میں لوگ باہر سے ملازمت کرنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام سے ووٹ لینے والوں نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لی اور زبانی جمع خرچ سے کام چلایا، ہم سچے جذبہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور الله بھی ہماری مدد کر رہا ہے، تقریباً 7 ارب کے منصوبہ پر باقاعدہ کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے آئین میں درج ہے کہ جب تک پارٹی کا موجود ممبر اسمبلی خود ٹکٹ لینے سے انکار نہیں کرتا اس وقت تک پارٹی کسی دوسرے شخص کو ٹکٹ نہیں دیتی اس لئے ان کا ٹکٹ آئینی طور پر بھی کنفرم ہے۔

متعلقہ عنوان :