آل این ٹی ایس ٹیچر ایسوسی ایشن کا اجلاس، اساتذہ کی مستقلی کیلئے نظام الاوقات دینے کا مطالبہ

پیر 24 جولائی 2017 15:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) آل این ٹی ایس ٹیچر ایسوسی ایشن کا اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت سے این ٹی ایس اساتذہ کی مستقلی کا نظام الاوقات دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایبٹ آباد سے کثیر تعداد میں اساتذہ سمیت آل این ٹی ایس ٹیچرز کے صوبائی صدر عبدالوکیل خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ تنظیم کے عہدیداران نے اساتذہ کی مستقلی کے مسئلہ پر صوبائی حکومت کی مسلسل خاموشی اور بے نیازی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ این ٹی ایس اساتذہ کو جلد از جلد مستقل کر کے ان کی بے چینی اور ذہنی اذیت کا خاتمہ کیا جائے۔