وزیراعظم نوازشریف غریب عوام کی دعائوں سے پانامہ لیکس سے سرخرو ہوں گے، طارق جدون

پیر 24 جولائی 2017 15:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق خان جدون آف بانڈی عطائی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف غریب عوام کی دعائوں سے پانامہ لیکس سے سرخرو ہوں گے، کچھ لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جو دن کو وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، ان کے خواب چکنا چور ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔

طارق جدون نے کہا کہ عمران خان خود بھی منی ٹرائل دینے میں ناکام ہو گئے ہیں، دوسروں پر الزام لگانے والے خود ہی کرپشن کی دلدل میں پھنس چکے ہیں، نوازشریف اپنی تین نسلوں کا حساب دے چکے ہیں اور عمران خان تو خود اپنا حساب نہیں دے پا رہا، لوگ عمران خان کے پاگل پن کو سمجھ چکے ہیں، وہ ذہنی مریض ہے اور اس سے ملک کے مفاد کی کوئی بات اپ سننے کی توقع بھی نہیں کر سکتے۔