ظفر حجازی کی جان کو خطرہ ہے، انہیں حفاظتی تحویل میں ہونا چاہئیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی واقعی بیمارہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظفر حجازی اسحاق ڈار کے خلاف سب سے بڑے اور اہم وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ظفر حجازی کا ریمانڈ دے دیا۔ او اسی دوران ایف آئی اے کے کچھ آفیسرز نے طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال پہنچا دیا ۔

اور کچھ ہی دیر میں ظفر حجازی کا معائنہ کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ بھی بیٹھ گیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال طارق فضل چوہدری کے انڈر آتاہے۔ ایف آئی اے نے اگر ظفر حجازی سے تفتیش کی تو وہ پانچ منٹ میں اسحاق ڈار کی پوری کہانیاں سنا دیں اور اگلے کچھ گھنٹوں میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہوں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ظفر حجازی واقعی بیمار ہیں، مجھے یہ ڈر ہے کہ اسحاق ڈار ظفر حجازی کو اسپتال میں ہی کچھ نہ کروا دیں۔ظفر حجازی کو اس وقت اسپتال میں نہیں بلکہ حفاظتی تحویل میں ہونا چاہئیے۔ کیونکہ اسحاق ڈار نے ظفر حجازی سے ہی تمام ریکارڈز ٹیمپر کروائے ہیں۔ لہٰذا اب ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: