حکمران جماعت سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے-خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 14:42

حکمران جماعت سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جولائی۔2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی صحافیوں سے گفتگو پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نون لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اداروں سے ٹکراﺅکرکے فائدہ اٹھایا جائے لیکن ادارے اتنے کمزورنہیں کہ وزرا ءانہیں ڈرا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت سپریم کورٹ کودباﺅ میں لانا چاہتی ہے، ماضی میں نوازشریف کوکرپشن کے الزام میں ہٹایا گیا تو سپریم کورٹ نے بحال کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھٹوکا کیس کرپشن، منی ٹریل، آف شورکمپنی یا اثاثوں کا کیس نہیں تھا اور جب بینظیرکی حکومت کرپشن الزام پرختم ہوئی تو ن لیگ نے اس اقدام کو سراہا تھا۔

متعلقہ عنوان :