امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرالر سے 9 افراد کی لاشیں برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 14:42

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرالر سے 9 افراد کی لاشیں برآمد
 ٹیکساس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جولائی۔2017ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرالر سے 9 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ 30زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کھڑے ٹرک سے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں، حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کا یہ خوفناک واقعہ سان انٹونیو میں پیش آیا، جہاں نجی اسٹور کے قریب ایک ٹرالر سے 9 افراد کی لاشیں ملی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک میں 38افراد سوار تھے زخمی افراد میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے زیادہ تر اموات حبس اور گرمی کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہیں لیکن اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کےبعد ہی سامنے آئینگے۔پولیس نے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ٹرالرکو سین اینٹونیو کے ایک سپرسٹور کی کار پارکنگ میں کھڑاکیا گیا تھا ۔ متاثرین میں سکول کے 2 بچے بھی شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ ٹرک کہاں سے آیا۔ ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے پہلو پربھی تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :