نجی میڈیکل کالجوں میں بھاری فیسوں اور میرٹ کے برعکس داخلوں کی روک تھام کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 24 جولائی 2017 14:59

نجی میڈیکل کالجوں میں بھاری فیسوں اور میرٹ کے برعکس داخلوں کی روک تھام ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں نجی میڈیکل کالجوں میں بھاری فیسوں اور میرٹ کے برعکس داخلوں کی روک تھام کو یقینی بنانے اور مرکزی داخلہ پالیسی پر عمل درآمد کیلئے متفرق درخواست دائر کردی گئی،یہ متفرق درخواست ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجی میڈیکل کالجز میں میرٹ پر پورا اترنے والے طالبعلموں کوداخلے دینے کی بجائے میرٹ کے برعکس بھاری فیسیں دینے والے طالبعلموں کو داخلے دئیے جاتے ہیں،درخواست میں کہا گیا کہ میرٹ کی پالیسی پر عمل نہ ہونے سے طبی تعلیم کے دروازے ذہین طالبعلموں کیلئے بند ہو رہے ہیں جو کہ برین ڈرین کے مترادف ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذریعے ہی نجی میڈیکل کالجز میں داخلے دئیے جا سکتے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجی میڈیکل کالجز میں مرکزی داخلہ پالیسی نافذ کرنے کیلئے عدالت عالیہ کی جانب سی2016 ء میں جاری کیا گیا حکم امتناعی ختم کیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ بھاری فیسوں اور عطیات کے نام پر نجی میڈیکل کالجز میں میرٹ کے برعکس ہونے والے داخلے روکنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :