محکمہ داخلہ نے مکمل شناخت کے بغیر اجنبی افراد کو مکانات کرایہ پر دینے سے گریز کی ہدایت کر دی

پیر 24 جولائی 2017 14:55

محکمہ داخلہ نے مکمل شناخت کے بغیر اجنبی افراد کو مکانات کرایہ پر دینے ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے کچھ رہائشی علاقوں میں ڈکیتی ، چوری، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دیگر وارداتوں اورا ن میں بعض گھریلو ملازمین کے شامل ہونے کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام ایسے افراد جنہوںنے اپنے گھروں میں مرد یا خواتین ملازم رکھے ہوئے ہیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھریلو ملازمین کے نادرا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ زکی فوٹو کاپیاں حاصل کریں اور نادرا سے اس کی تصدیق کے بعد وہ کاپیاں متعلقہ پولیس تھانہ میں جمع کروائیں تاکہ کسی بھی واردات میں ملازم کے غائب ہو جانے کی صورت میں اس کی تلاش اور واقعہ کا سراغ لگانے میں مدد مل سکے۔

فیصل آباد ریجنل پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز ، ریجنل پولیس آفیسرز ، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو بھی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مذکورہ احکامات پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں تاکہ اغوا برائے تاوان سمیت دیگر وارداتوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید ہدایت کی کہ قومی شناختی کارڈکے حصول اور اس کی نادرا سے تصدیق وغیرہ کے بغیر کوئی مکان کسی اجنبی کو کرایہ پر نہ دیا جائے اور نہ ہی پرائیویٹ ہوسٹلز میں انہیں رہائش فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :