سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں فوڈ پوائزنگ کا معاملہ،محکمہ صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

پیر 24 جولائی 2017 14:33

کوئٹہ۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں فوڈ پوائزنگ کے معاملے پر محکمہ صحت نے مجاز حکام کی منظوری سے ایڈیشنل سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر کی نگرانی میں 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کے ساتھ ملکر یونیورسٹی کینٹن اور کیچن کا معائنہ کرکے خوراک اور پانی کے نمونوں کا کمیائی تجربہ کرنے کے بعد واقعے میں غفلت برتنے کے ذمہ داران کا تعین کرکے 15دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگا۔

متعلقہ عنوان :