ایم پی اے فرخ منظور رند زہر کھانے سے بے ہوش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 14:28

ایم پی اے فرخ منظور رند زہر کھانے سے بے ہوش
وہاڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء): ن لیگ کی ایم پی اے فرخ منظور رند زہر کھانے سے بے ہوش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فرخ منظور رند نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئیں۔ فرخ منطور کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔