عازمین حج اپنے مثبت طرزعمل سے ملکی وقار میں اضافہ کریں،

پاکستان اور امت مسلمہ کو دعائوں میں یاد رکھیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہونے والے عازمین سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 14:30

عازمین حج اپنے مثبت طرزعمل سے ملکی وقار میں اضافہ کریں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران مذہبی فریضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے مثبت طرز عمل اور بہترین نظم و ضبط سے ملکی وقار میں اضافہ کریں ، سفر حج کی مشکلات اور تکلیف پر صبر کرنا بھی باعث اجر ثواب ہے۔ پیر کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہونے والے عازمین حج کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطور وزیر مذہبی امور ان کی یہ کوشش رہی ہے کہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کریں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی عازمین حج سعودی حکام ،رضاکاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

(جاری ہے)

عازمین حج کو چاہیے کہ وہ حرمین شریفین کے تقدس اور حرمت کاخیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مثبت طرز عمل اور بہترین نظم وضبط سے ملکی وقار میںاضافہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ حج کی مشکلات اور تکالیف پر صبرکرنا بھی اجر و ثواب کاباعث ہے ۔ وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مکہ مدینہ اور جدہ میں دفتر امور حجاج پاکستان کے تحت کئی شعبے 24گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔

سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف، معاونین حج مدد و رہنمائی کے لئے موجودہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب میں رہنمائی اور شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لاء بھی قائم کی ہے۔ ساتھی عازمین حج خصوصاً خواتین اور بزرگوں سے احترام اور شائستگی کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوںنے عازمین حج کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور امت مسلمہ کو اپنی دعائوں میں خصوصی طورپر یاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :