گورنرسندھ بدھ کو بین الاقوامی مرکز میں ایک تحقیقی مرکز کا افتتاح کرینگے

شیخ الجامعہ کراچی، پروفیسر عطا الرحمن، چینی کونسل جنرل اور چینی سائنسدان بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگے

پیر 24 جولائی 2017 14:21

گورنرسندھ بدھ کو بین الاقوامی مرکز میں ایک تحقیقی مرکز کا افتتاح کرینگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) گورنرسندھ محمد زبیر بدھ کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی میں سائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کا افتتاح کریں گے، سائنو پاکستان تحقیقی مرکز میں چاولوں پر تحقیق ہوگی۔ یہ بات آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری نے ہفتے کو بین الاقوامی مرکز میں ایک اجلاس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا افتتاحی تقریب کا باقاعدہ انعقاد بدھ کو صبح دس بجے بین الاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ہوگا، جس میں گورنرسندھ محمد زبیر خصوصی خطاب کرینگے جبکہ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان، اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، چینی کونسل جنرل جناب وینگ یو، چینی تحقیقی ادارے چائنا نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی این آرآر آئی) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگے

متعلقہ عنوان :