لاہور ہائی کورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کرلیا

پیر 24 جولائی 2017 14:21

لاہور ہائی کورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی امور سے کل ( منگل) تک جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں حج کوٹہ سے محروم نئے ٹور آپریٹرز کی حکم امتناع کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ فاضل عدالت حج پالیسی کے مطابق نئے آپریٹرز کو مساوی بنیادوں پر حج کوٹہ دینے کے احکامات جاری کرے، سپریم کورٹ نے بھی نئے ٹورآپریٹرز کو 10 فیصد کوٹہ دینے کا حکم دیا تھا لیکن وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی اور سپریم کورٹ کے فیصلے دونوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہیں دیا۔عدالت نے وزارت مذہبی امور کو کل منگل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔