وزیراعلیٰ پنجاب کا قصور میں بچے ،بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس ،حکام سے رپورٹ طلب

پیر 24 جولائی 2017 14:17

وزیراعلیٰ پنجاب کا قصور میں بچے ،بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ قصور میں چند ماہ کے دوران معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 8 واقعات پیش آئے جس کے خلاف متاثرہ بچوں کے والدین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے متاثرین کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔خیال رہے کہ قصور میں ستمبر 2015ء کے دوران بچوں سے زیادتی کا اسکینڈل منظرعام پر آیا تھا جس کے دوران 280 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان کی جانب سے والدین کو بلیک میل کیا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :