Live Updates

عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی

پیر 24 جولائی 2017 14:17

عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے وکیل سید علی بخاری پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضابطہ اخلاق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے اس لئے معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کے دلائل کے بعد سماعت 20 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ عمران خان نے جہلم اور ساہیوال میں ضمنی انتخابات کے دوران جلسہ کیا تھا جن کے خلاف آر آوز کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :