منشیات فروخت کرنے والے سعودی شہری کو اردن میں 10سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 24 جولائی 2017 13:46

منشیات فروخت کرنے والے سعودی شہری کو اردن میں 10سال جیل کی سزا
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء) 24 پریس کے مطابق ایک سعودی شہری کو اردن میں 10سال جیل کی سزا سنا دی گئی کیونکہ وہ ملک میں منشیات کی فروخت میں ملوث تھا۔انسداد منشیات کی ٹیم نے اس سعودی شہری کو رنگے ہاتھوں پکڑالیا۔ جس سے 210،000ایمفاٹین کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ دو اردن کے شہری بھی شامل تھے جن میں سے ایک کو 12 سال اور دوسرے کو10 سال کی قید سنائی گئی اس کے وعلاوہ ان دونوں کو 10،000اردنی دینار کا جرمانہ کیا گیا۔سعودی شہری اردن میں جی ایم سی کار میں اپنی ماں اور بہن کے ساتھ داخل ہوا۔سعودی شہری کی مان اور بہں کو بھی عدالت نے طلب کر لیا ہے۔