شجرکاری مہم ،ْ10کروڑ پودے لگانے کی منظوری دے دی گئی

پنجاب ایک کروڑ 20لاکھ، سندھ ایک کروڑ 40لاکھ، کے پی 7کروڑ، بلوچستان میں ساڑھے 7لاکھ پودے لگانے کا ہدف

پیر 24 جولائی 2017 14:06

شجرکاری مہم ،ْ10کروڑ پودے لگانے کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات زاہد حامد نے مون سون موسم شجرکاری مہم سال برائے 2017 ئ کے دوران ملک بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ پودے لگانے کے اہداف کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب ایک کروڑ 20لاکھ، سندھ ایک کروڑ 40لاکھ، کے پی 7کروڑ، بلوچستان میں ساڑھے 7لاکھ پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔وزارت موسمیاتی تغیرات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارت میں وفاقی وزیر زاہد حامد کی صدارت میں بین الوزارتی اور بین الصوبائی اہم اجلاس ہوا جس کے دوران انہوں نے صوبائی، وفاقی اور خانگی اداروں کی جانب سے مون سون موسم کی ملک بھر میں ا گست سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے لیے پیش کیے گئے اہداف کا جائزہ لیا تاہم انہوں نے ملک بھر میں ان اداروں کی جانب سے دس کروڑ تین لاکھ اور بتیس ہزار درختوں کے پودے لگانے کے اہدف کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

مون سون سیزن ،جو ماہِ جو ن سے ستمبر تک جاری رہتا ہے ،ْاس دوران لگائے جانے والے پودوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب میں12 ملین پودے، سندھ میں 14ملین، خیبرپختونخوا میں 70ملین، بلوچستان میں سات لاکھ پچاس ہزار ،ْآزاد جموں و کشمیر میں 3?7 ملین، فاٹا میں 1.1 ملین، وفاقی وزارتِ دفاع ایک ملین، پاکستان آرڈیننس فیکٹری چار ہزار، ہیوی ٹیکسیلا انڈسٹری ایک ہزار، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تین لاکھ اور بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم آئی یو سی این کی جانب سے پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر زاہد حامد نے تمام صوبائی، گلگت بلتستان ،ْآزاد جموں و کشمیر اور فاٹا کے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے نمائندوں کو ہدایات کی ہیں کہ پاکستان کے موجودہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کیلئے مون سون شجر کاری مہم اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پانچ سالہ گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔گرین پاکستان پروگرام پاکستان کوعالمی حدت میں اضافے کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہکاریوں ، خاص کر سیلاب، تیز اور بے ترتیب بارشوں اور زمینی کٹائو کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے شروع کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :