Live Updates

کیا آرٹیکل 62اور63صرف نواز شریف کے لیے بنا ہے تمام قانون وزیراعظم پر ہی نافذ ہوں گے،رانا ثناء اللہ

پیر 24 جولائی 2017 13:58

کیا آرٹیکل 62اور63صرف نواز شریف کے لیے بنا ہے  تمام قانون وزیراعظم پر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کیا آرٹیکل 62اور63صرف نواز شریف کے لیے بنا ہے کیا تمام قانون وزیراعظم پر ہی نافذ ہوں گے،نواز شریف کو غیر عوامی طریقے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی جاری ہے،ڈکٹیٹر58ٹو بی کے ذریعے حکومتوں پر قبضہ کرتے تھے، اب سپریم کورٹ کے کندھے کو استعمال کیا جارہا ہے،اگریہ ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوگا تو 20کروڑ عوام اس کوبھگتیں گے جب اپنا ریکارڈ دینے کی باری آئی تو عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ریکارڈ نہیں ،تم اپنا حساب نہیں دے رہے۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیا آرٹیکل 62اور 63صرف نوا زشریف کے لیے ہی بنا ہی ڈکٹیٹر 58ٹو بی کے ذریعے حکومتوں پر قبضہ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اب سپریم کورٹ کے کندھے کو استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کو پتا ہے کہ 2018 میں بھی نواز شریف کو شکست دینا مشکل ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ نوا زشریف نے دہشتگردی پر کاری ضرب لگائی ہے ۔نوا زشریف نے ملک سے اندھیرے دور کرنے کے لیے مخلصانہ کوشش کی۔

پاکستان کے 20کروڑ عوام ا س معاملے کو سمجھتے ہیں کیا تمام قانون وزیراعظم پر ہی نافذ ہوں گے۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ ذاتی کاروبار کا حساب مانگا جارہا ہے۔ منصوبہ بندی کی جاری ہے کہ نواز شریف کو غیر عوامی طریقے سے ہٹایا جائے۔ نوا ز شریف کوغیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کا نتیجہ کیا ہوگا۔ بھٹو کی پھانسی کے نتائج آج تک بھگت رہے ہیں۔ اگر یہ ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوگا تو 20کروڑعوام اس کو بھگتیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جب اپنا ریکارڈ دینے کی باری آئی تو عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ریکارڈ نہیں، تم اپنا حساب نہیں دے رہے ۔لولے لنگڑے جن کی نبض نہیں چلتی وہ سپریم کورٹ پہنچے ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ ایسے پہنچتے ہیں جیسے حکومت بانٹی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ کے ججوں سے امید ہے وہ سازش کو ناکام بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات