لاہو ہائی کورٹ نے نئے ٹورآپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کر لیا

پیر 24 جولائی 2017 13:58

لاہو ہائی کورٹ نے نئے ٹورآپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) ہائی کورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی امور سے کل جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹہ سے محروم نئے ٹور آپریٹرز کی حکم امتناع کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ عدالت حج پالیسی کے مطابق نئے آپریٹرز کو مساوی بنیادوں پر حج کوٹہ دینے کے احکامات جاری کرے، سپریم کورٹ نے بھی نئے ٹورآپریٹرز کو 10 فیصد کوٹہ دینے کا حکم دیا تھا لیکن وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی اور سپریم کورٹ کے فیصلے دونوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہیں دیا۔

عدالت نے وزارت مذہبی امور کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :