Live Updates

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی درخواست کا جواب جمع کرادیا

حنیف عباسی کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں،درخواست گزار نے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈریزنگ کی،تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے،جواب میں موقف

پیر 24 جولائی 2017 13:58

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی درخواست کا جواب جمع کرادیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی درخواست کا جواب جمع کرادیا،جواب میں کہا گیا کہ حنیف عباسی کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں،درخواست گزار نے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈریزنگ کی۔تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی درخواست کا جواب جمع کرادیا۔جواب میں کہاگیا ہے کہ حنیف عباسی کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں۔ درخواست گزار نے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔پی ٹی آئی نے دہری شہریت والوںسے فنڈز لیئے۔ تحریک انصاف نے شفافیت کے لیے بیرون ملک فنڈریزنگ کی۔ جواب میں کہا گیا کہ تمام تفصیلات عدالت کو فراہم کردی ہیں۔ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈریزنگ کی ۔ تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات