(ن) لیگ سپریم کورٹ کو دبائو میں لانا چاہتی ہے،

ن لیگ کی ہمیشہ کو شش رہی ہے اداروں سے ٹکرائو کرکے فائدہ اٹھایا جائے، ادارے اتنے کمزور نہیں کہ وزرا انھیں ڈرا سکیں قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا بیان

پیر 24 جولائی 2017 13:58

(ن) لیگ سپریم کورٹ کو دبائو میں لانا چاہتی ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سپریم کورٹ کو دبائو میں لانا چاہتی ہے،ن لیگ کی ہمیشہ کو شش رہی ہے اداروں سے ٹکرائو کرکے فائدہ اٹھایا جائے، ادارے اتنے کمزور نہیں کہ وزرا انھیں ڈرا سکیں ۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ سپریم کورٹ کو دبائو میں لانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں نوازشریف کوکرپشن کے الزام میں ہٹایا تو سپریم کورٹ نے بحال کردیاتھا۔ ادارے اتنے کمزور نہیں کہ وزرا انھیں ڈرا سکیں ۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے اداروں سے ٹکرائو کرکے فائدہ اٹھایا جائے۔ میں نہیں سمجھتا کہ دبائو میں اکر سپریم کورٹ اپنا فیصلہ تبدیل کرے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بھٹو کا کیس کرپشن منی ٹریل ۔آف شورکمپنی یا اثاثوں کا کیس نہیں تھا۔ جب بے نظیر کی حکومت کرپشن الزام پرختم ہوئی تو ن لیگ نے اس اقدام کو سراہا تھا۔